یہ خاکہ میرے لاپتہ بیٹے سے ملتا ہے، کراچی کی خاتون کا امجد صابری کے مبینہ قاتل کا خاکہ دیکھ کر دعویٰ

میرا بیٹا ناصر بھی اسی طرح سر پر پی کیپ پہنتا تھا، ناصر کی صحبت ٹھیک نہیں تھی وہ نشہ کرنے لگا تھا، تین سال پہلے ایک شخص طاہر بلوچ بیٹے کو ساتھ لے گیا تھا پھر واپس نہیں آیا، اگر میرے بیٹے نے ہی امجد صابری کو قتل کیا ہے تو اس کو سزا دیں لیکن بیٹے کا پتہ تو چلے، خاتون حمیدہ بی بی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 23 جون 2016 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کے مبینہ قاتل کا خاکہ میڈیا پر سامنے آنے پر کراچی کے علاقے گزری کی ایک خاتون حمیدہ بی بی نے دعویٰکیا ہے کہ یہ خاکہ میرے لاپتہ بیٹے سے ملتا ہے ، میرا بیٹا ناصر بھی اسی طرح سر پر پی کیپ پہنتا تھا، ناصر کی صحبت ٹھیک نہیں تھی وہ نشہ کرنے لگا تھا۔ تین سال پہلے ایک شخص طاہر بلوچ بیٹے کو ساتھ لے گیا تھا پھر واپس نہیں آیا۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون حمیدہ بیگم نے کہاکہ میرے بیٹے کی صحبت ٹھیک نہیں تھی۔میرا بیٹا ناصر بھی اسی طرح کی کیپ پہنتا تھا۔ تین سال سے اس کو ڈھونڈ رہی ہوں۔ہر جگہ درخواست دے چکی ہوں لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔انہوں نے بتایا کہ تین سال پہلے اس کو طاہرلاشاری نامی آدمی لے گیا تھا اس کے بعد اس کا پتہ نہیں چلا۔

(جاری ہے)

طاہر کے خلاف پولیس مقابلے سمیت بہت سے مقدمات ہیں۔

ناصر اور طاہر میں تین سال پہلے دوستی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا نشہ کرتا تھا جس کا کئی بار ہسپتال میں علاج بھی ہوتا رہا۔ طاہر بھی اس موقع پر ہمارے پاس آتا تھا۔میرے بیٹے کو لے کر جانے لگا تو میں نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو تو اس نے کہا کہ ہم آ رہے ہیں لیکن اس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوا26.دسمبر 2013کو میرا بیٹا گیا اس کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے ہی امجد صابری کو قتل کیا ہے تو اس کو سزا دیں لیکن بیٹے کا پتہ تو چلے ۔ حمیدہ بیگم نے کہا کہ طاہر بلوچ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں پولیس مقابلے ، غیر قانونی اسلحے جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں ۔