امجد صابری کی شہادت کے بعد فنکار برادری ایک ہو گئی، حکومت سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ ورنہ احتجاج کی دھمکی دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 جون 2016 03:37

امجد صابری کی شہادت کے بعد فنکار برادری ایک ہو گئی، حکومت سے سیکورٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2016ء) امجد صابری کی شہادت کے بعد فنکار برادری ایک ہو گئی ہیں۔ فخر عالم، فیصل قریشی ، ماریہ واسطی، فاخر و دیگر اداکاروں نے اکٹھے ہو کر سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں‌کہا ہے کہ امجد صابری کی شہادت کے بعد تمام اداکار برادری شدید غم و غصے میں ہے اور ہماری حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔ حکومت سے وہی بلٹ پروف گاڑیاں‌اور سیکورٹی کا مطالبہ کرتی ہے جو سیاستدانوں، وزراء سمیت دیگر شخصیات کو دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فخر عالم نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملک کے اعلی سطحی افراد سے پوچھا کہ آپ کو سیکورٹی کیوں دی جاتی ہے جبکہ ہمیں‌سیکورٹی نہیں‌دی جاتی تو ان کا جواب تھا کہ وہ ہائی پروفائل لوگ ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے کبھی بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی لئے بلٹ پروف گاڑیاں اور پولیس مہیا کی جاتی ہے۔ فخر عالم نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ تمام فنکار برادری کو بھی ایسی ہی سیکورٹی مہیا کی جائے ورنہ ان تمام افراد سے ایسی سیکورٹی واپس لے لی جائے تاکہ ان میں اور ہم میں فرق نہ رہے۔ فخر عالم نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ اپنے احتجاج کو بڑھائیں اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔فخر عالم نے مزید کیا کہا جانے کیلئے ویڈیو دیکھئے۔

متعلقہ عنوان :