سابق صدر زرداری کا امریکی سینیٹر جان مکین سے ایف 16 طیاروں کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کا مطالبہ

جمعہ 24 جون 2016 15:20

سابق صدر زرداری کا امریکی سینیٹر جان مکین سے ایف 16 طیاروں کے حصول کیلئے ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی سینیٹر جان مکین سے ایف 16 طیاروں کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16اور ڈرون ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔

جمعہ کو سابق آصف علی زرداری سے امریکی سینیٹر جان مکین نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں جمہوری عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی سینیٹر سے ایف 16طیاروں کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16اور ڈرون ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی نوجوان اور عوام نے قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے باعث پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں

متعلقہ عنوان :