امجد صابری کی شہادت سے بڑا نقصان ہوا ہے۔سید خورشید شاہ

امجد صابری کے قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا کراچی امن کا شہر بن چکا تھا،حالیہ واقعات سے امن اومان کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 15:34

امجد صابری کی شہادت سے بڑا نقصان ہوا ہے۔سید خورشید شاہ

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء) :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امجد صابری کی شہادت سے بڑا نقصان ہوا ہے،امجد صابری کے قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں قوال امجد صابری کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ کراچی امن کا شہر بن چکا تھا،حالیہ واقعات سے امن اومان کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ قاتل بچ سکتے ہیں ۔امجد صابری کے قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔