چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغواء ،چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کراچی رجسٹری میں آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا

آئی جی سندھ ،چیف سیکرٹری ،ہوم سیکرٹری اورحساس اداروں کے حکام طلب

جمعہ 24 جون 2016 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء پرکراچی رجسٹری میں خصوصی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں آئی جی سندھ ،چیف سیکرٹری ،ہوم سیکرٹری اورحساس اداروں کے حکام کوبھی طلب کرلیاگیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججزکاخصوصی اجلاس طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس ہفتہ کی صبح9بجے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہوگا،جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اوردیگرججزشریک ہوں گے ۔

اجلاس مین چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء کراچی میں امن وامان کی صورتحال پربات چیت ہوگی ،اجلاس میں آئی جی سندھ ،چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری داخلہ اورحساس اداروں کے حکام کوطلب کرلیاگیاہے۔اجلاس میں اویس شاہ کے اغواء سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :