پشاوراورگردونواح میں زلزلہ ،ریکٹرسکیل پرشدت5.5ریکارڈکی گئی

کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی

جمعہ 24 جون 2016 23:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء) پشاوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت5.5ریکارڈکی گئی اوراس کامرکزافغانستان ،تاجکستان بارڈرتھا،اوراس کی گہرائی 130کلومیٹرریکارڈکی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کی رات دس بجے کے قریب آنے والے زلزلے کے جھٹکے پشاور،کوہاٹ ،مردان اورگردونواح کے علاقوں میں محسوس کئے گئے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمے طیبہ کاوردکرنے لگے۔فوری طورپرزلزلے سے کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :