پشاوراور گردو نواح میں5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 24 جون 2016 23:16

پشاوراور گردو نواح میں5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوف کے مارے گھروں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) پشاوراور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5ریکارڈ کی گئی ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشاوراور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5ریکارڈ کی گئی ہے۔ افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ زلزلے کا مرکز تھا اور اس کی گہرائی 130کلو میٹر تھی۔زلزلے سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔