Live Updates

کراچی میں جب تک پولیس کو سیاسی اثر سے پاک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہو گا،عمران خان کی پریس کانفرنس

جمعہ 24 جون 2016 23:18

اسلام آباد ۔ 24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جب تک پولیس کو سیاسی اثر سے پاک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہو گا،۔ امجد صابری کے قاتلوں کو فوری پکڑا جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، یاسمین راشد اور عندلیب عباس کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ میں مدرسہ ریفارمز پر وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت کو اس معاملہ پر پیریس کانفرنس کرنے کی تجویز دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صوبے میں 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم جبکہ 22 لاکھ بچے مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیا ہم ایسے بچوں کو معاشرے کا حصہ نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

مدرسوں کی ریفارمز نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں سو ملین ڈالر مدرسہ ریفارمز کے لئے مختص کئے جس میں سے صرف چار ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہم نے پولیو کے خلاف مہم بھی مدرسوں سے شروع کی مدرسوں میں ریفامرخوش آئندہ ہیں۔

ٹی اوآرز کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹرم آف ریفرنس کی تیاری سے متعلق اپوزیشن اکھٹی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کو منظم کررہئے ہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی ہوتے ہیں۔ کراچی کی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ جب تک پولیس کو سیاسی اثر سے پاک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ پولیس نظام ٹھیک نہیں ہوگا دہشت گردی کی نئی آنے والی لہر کو رکنا مشکل ہوجائے گا۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں پولیس نظام کو ٹھیک کردیا ہے جسکی کورکمانڈر بھی تعریف کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا نواز شریف کا لندن میں اسپتال میں پھولوں کا گلدستہ بھجوایا تھا۔ اگر نواز شریف پاکستان میں زیر علاج ہوتے تو عیادت کے لیے ضرور جاتا لیکن اب تو وہ ٹھیک ہو گئے ہیں۔ امجد صابری کی شہادت پر شدید دکھ ہے۔ لوگوں کو شدید رنج ہے، قاتلوں کو فوری پکڑا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :