آزادکشمیر اسمبلی کا 73ارب 50کروڑکابجٹ صرف17اراکین کی موجودگی میں چندگھنٹوں میں منظور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 09:23

آزادکشمیر اسمبلی کا 73ارب 50کروڑکابجٹ صرف17اراکین کی موجودگی میں چندگھنٹوں ..

مظفرآباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی نے مالی سال دوہزارسولہ سترہ کا73 ارب50 کروڑ کا بجٹ بغیر بحث کے منظور کر لیا گیا-تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،اپوزیشن کے3 اراکین سمیت کل 17اراکین اسمبلی نے شرکت کی-آزادکشمیرکے وزیر خزانہ چودہری لطیف اکبر نے بجٹ تقریرمکمل کی توتحریک پیش کی کہ عام انتخابات کی مصروفیت کی وجہ سے اسمبلی کے قواعد 127/28اور29 کو معطل کر کے آج ہی بجٹ مالی سال دوہزار سولہ سترہ اور نظر ثانی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ منظور کیا جائے-جس پر سپیکرنے اسمبلی قواعد کو معطل کرکے بجٹ پیش کرنے اور منظوری کی اجازت دیدی-آزادکشمیر اسمبلی میں منظور کیا جانے والا بجٹ اس لیے منفرد ہے کہ کسی بحث کے بغیرمحض17اراکین کی موجودگی میں چند گھنٹوں کے دوران اسے منظور کرلیا گیا-ایوان نے کثرت رائے سے تحریک منظور کرتے ہوئے ایک ہی روزمیں بجٹ منظورکرنے کی راہ ہموار کردی،بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کےلیے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :