ویسٹ ورجینیا میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25 ہوگئی‘50میں سے44کاﺅنٹی زمیں ہنگامی حالت کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 09:58

ویسٹ ورجینیا میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25 ہوگئی‘50میں ..

چارلسٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا کہ ورجینیا میں سیلاب کی تباہ کاری کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 500 پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ریاست کی گورنر اریل رے ٹومبلن نے بتایا کہ ایک روز قبل ہونے والی بارش کے نتیجے میں سیلاب نے ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ریاست کی 55 میں سے 44 کاونٹیز میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا گیا ہے، 6 کاونٹیز سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئیں اور تقریباً 66 ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی، جبکہ نیشنل گارڈ کے 200 فوجی تلاش اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو نالے میں گر کر پانی میں بہہ گیا تھا، بعدازاں بچے کی لاش 3 گھنٹے تلاش کرنے کے بعد ملی۔ریاستی دارالحکومت چارلسٹن کے قریب الیکویو کے شاپنگ سینٹر میں پل بہہ جانے کی وجہ سے 500 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کی ریاست میں سیلاب کا پانی گھروں میں پہنچ چکا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں 8 سے 9 فٹ پانی پہنچ چکا ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کہ علاقوں کے مخلتف دریاوں میں ایک صدی کے بعد پانی کا بہاو 32 فٹ کی خطرناک بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔طوفان اور شدید بارش کے سب ریاست کے بہت سے علاقوں میں نو انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک چرچ کے پادری نے بتایا کہ ایک8 سالہ بچہ پھسل کر نالے میں گرا اور پانی کے ساتھ بہہ گیا۔پادری ہیری کروفٹ نے بتایا کہ بچے کی ماں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن اس کی گرفت کمزور پڑ گئی۔

بچے کی لاش اس کے خاندان کی رہائش سے نصف میل کے فاصلے پر ملی۔اسی طرح ایک چار سالہ بچے کی لاش بچے کے پھسلنے کے دوسرے دن ملی۔ریونس وڈ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار باب نے بتایا کہ جیکسن کاونٹی میں ایک 8 سالہ بچہ اس وقت پھسل کر پانی میں گرا جب وہ اپنے دادا کے ساتھ تھا۔اہلکار کے مطابق بچے کے دادا نے اسے بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی لیکن وہ پانی کے بہاو کا مقابلہ نہ کرسکے۔گورنر ٹومبلن نے اس سیلاب کو ریاست کے بعض علاقوں کے لیے ایک صدی میں آنے والے خطرناک ترین سیلابوں میں سے ایک بتایا ہے۔دوسری جانب کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے اب تک 19ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 100سے زائد مکانات تباہ اور 2افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :