شوال کا چاند5جولائی کو نظرآنے کا امکان‘عید6جولائی کو ہوسکتی ہے:محکمہ موسمیات

وفاقی وزارت مذہبی امور نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں بلانے کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 13:02

شوال کا چاند5جولائی کو نظرآنے کا امکان‘عید6جولائی کو ہوسکتی ہے:محکمہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کا چاند 29 ویں روزے کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق عید الفطر کا چاند 5 جولائی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ علماءرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کا چاند پسنی اور جیوانی کی ساحلی پٹی پر باآسانی نظر آئے گا، پسنی اور جیوانی کی ساحلی پٹی پر عید کا چاند ابتدائی طور پر نظر آنے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزارت مذہبی امور نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس5جولائی کو ایوان اوقاف لاہورمیں بلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ زونل اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔چاند سے متعلق معلومات چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو لاہورمیں دی جاسکتی ہے ، چاند نظرآنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔