وزیراعظم نوازشریف کی چیئرمین بی سی بی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 13:29

وزیراعظم نوازشریف کی چیئرمین بی سی بی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان کو عہدے سے مستعفی ہونے سے منع کرتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان چھٹیوں پر ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انھوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ پی سی بی کے معاملات سے بھی انھیں آگاہ کر دیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جوکہ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں نے انھیں آگاہ کیا ہے کہ اپنے کام کو جاری رکھنا چاہیے اور منصوبے کے مطابق رواں سال اگست میں اپنے عہدے سے کنارہ کش نہ ہوں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کے بعد شہریار خان نے بطورچیئرمین پی سی بی اپنے کام کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے شہریارخان نے کچھ عرصہ قبل خود واضح کیا تھا کہ ان کا عہدے سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے۔

شہریارخان پی سی بی کے پہلے باقاعدہ منتخب چیئرمین ہیں جبکہ انھیں 2014 میں ابتدائی طور پر دو سال کے لیے عہدہ دیا گیا تھا جبکہ بورڈ کے نئے آئین میں تین سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر، مدثر نذرکو اکیڈمیز کا سربراہ اور مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :