ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح گراؤنڈ سے متصل یادگار شہداء حق پر مغفرت کیلئے دعا کی

ایم کیو ایم کے مختلف ونگز کے ذمہ داران و کارکنان نے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادرگار شہدائے حق پر تصویر کے سامنے گلدستے رکھے اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

ہفتہ 25 جون 2016 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حق پرست قوال امجدفریدصابری شہیدؒ ؒکو خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا اورہفتے کے روزایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ارکان رابطہ کمیٹی امین الحق ،زرین مجید ، نامزد حق پرست امیدوار برائے کراچی میئر ، وسیم اختر ، ایم کیوا یم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین ، ،ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے ارکان،نومنتخب بلدیاتی نمائندگان ،ایم کیوایم کے علاقائی عہدیدران وکارکنان اورحق پرست عوام نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد سے متصل شہداء یادگارپرسچے عاشق رسولؐ اوربین القوامی شہرت یافتہ قوال امجدفریدصابری شہیدؒ کی تصویرکے سامنے گلدستے رکھ کران کوخراج عقدت پیش کیااور شہیدکے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے شہیدامجدفریدصابری کی خدمات اورفن گائیگی کی تعریف کی اوردعاکی کہ اﷲ تعالیٰ شہیدکے درجات کوبلندفرمائے اورقائدتحریک الطاف حسین سمیت شہیدکے تمام سوگواراہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔علاوہ ازیں ہفتے کو کراچی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعدادمیں حق پرست عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اورایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان اورعلاقائی عہدیداران وکارکنان نے شہداء یاد گار پہنچ کرامجدفریدصابری شہیدکی تصویرپر پھول چڑھا کرانہیں خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کیااورشہیدکے بلنددرجات کے لئے اﷲ کے حضور دعائیں کیں کہ شہید کے سوگوار ان کو صبر جمیل عطا کرے۔