Live Updates

عمران خان 3 سال سے وزیراعظم پر الزامات لگا رہے ہیں، سب سے زیادہ تنقید ملک سے باہر پیسہ رکھنے پر کی ،شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ بھی ملک سے باہر ہے، پاکستان میں موجود 30لاکھ افغانی باشندوں کو اب واپس جانا ہو گا

وزیردفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 25 جون 2016 22:59

عمران خان 3 سال سے وزیراعظم پر الزامات لگا رہے ہیں، سب سے زیادہ تنقید ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) وزیردفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال سے وزیراعظم نوازشریف پر الزامات لگا رہے ہیں اور انہوں نے سب سے زیادہ تنقید ملک سے باہر پیسہ رکھنے پر کی جبکہ شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ بھی ملک سے باہر ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کی جیبوں پر نظر رکھی۔

وہ تین سال سے وزیراعظم پر الزامات لگا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سب سے زیادہ تنقید ملک سے باہر پیسہ رکھنے والوں پر کی جبکہ شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ بھی ملک سے باہر ہے۔افغانستان کے ساتھ تعلقات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ،30لاکھ افغانی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں اور ان کو واپس جانا ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ اپنے ایک ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ جون2012میں بجلی کا اوسط شارٹ فال 5831میگا واٹ تھا اور جون 2016میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3218میگاواٹ رہ گیا ہے۔جون2012میں بجلی کی اوسط پیداوار 11240میگاواٹ تھی اور جون2016میں بجلی کی اوسط پیدوار 16270میگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون 2012میں بجلی کی پیداوار کے تناسب سے شارٹ فال 52فیصد تھا اور اب 2016میں شارٹ فال صرف20فیصد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی اور یہ کھوکھلے نعرے نہیں ہیں ،ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے اور 2018تک روشن پاکستان دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات