وزیراعظم کی عید کے تیسرے دن وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں
تقریبات میں وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنیوالے مخالفین کو بھی بھرپور جواب دیا جائیگا‘لندن میں ان کے عید سے پہلے او ر بعد میں 2طبی معائنے ہونگے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ہفتہ 25 جون 2016 22:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی عید کے تیسرے دن ہو گی۔ عید سے پہلے اوربعد میں دو بار طبی معائنہ ہو گا۔ پارٹی قیادت نے شاندار استقبال کی تیاریاں کر لیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہیکہ وزیراعظم میاں نوازشریف عید کے تیسرے دن وطن واپس پہنچیں گے۔ لندن میں ان کے عید سے پہلے او ر بعد میں 2طبی معائنے ہونے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بھی وزیر اعظم کا طبی معائنہ ہوا۔(جاری ہے)
وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے متضاد اطلاعات تھیں کہ وہ عید سے پہلے آ رہے ہیں مگر اب عید کے بعد ان کے طبی معائنے سے واضح ہو گیا ہے کہ واپسی عید کے بعدہی ہو گی۔ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ڈاکٹر وں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں سفر سے منع کررکھا ہے۔
وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کے شاندار استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تیاریاں بھی جاری ہیں۔پارٹی قیادت نے چاروں صوبائی صدور کووزیراعظم کی وطن واپسی پر تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ تقریبات میں وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنیوالے مخالفین کو بھی بھرپور جواب دیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.