سپریم کورٹ کے احکامات کی ، خلاف ورزی ، جونیئر آفیسر قادر بخش رند کو سینئر گریڈ پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ تعینات کردیاگیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے قادر بخش رند کی تعیناتی کی مخالفت کر دی

ہفتہ 25 جون 2016 23:00

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) سند ھ میں جونیئر آفیسر قادر بخش رند کو گریڈ 20 کی پوسٹ پر سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے عہدے پر تعینات کردیاگیا ، سپریم کورٹ نے جونیئر آفیسران کو سینئر پوسٹ پر تعیناتی سے روک رکھا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس تعیناتی کی مخالفت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو جونیئر آفیسر قادر بخش رند کو گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے جونیئر آفیسران کو سینئر پوسٹ پر تعیناتی سے روک رکھا ہے۔ قادر بخش کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا جو گریڈ 20 کا عہدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قادر بخش رند کی تعیناتیکی مخالفت کر دی کیونکہ ان کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں انکوائری چل رہی ہے اور ان پر 40 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ قادر بخش رند کو جنوری میں بھی چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور پھر وزیر اعلیٰ سندھ کی مخالفت پر ہٹا دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :