عید کے چاند کا اعلان، رویت ہلال کمیٹی محکمہ موسمیات پر برہم

ہفتہ 25 جون 2016 23:00

عید کے چاند کا اعلان، رویت ہلال کمیٹی محکمہ موسمیات پر برہم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) ایک طرف سائنس ہے جس کے ذریعے چاند کی عمر کا علم ہو جاتا ہے تو دوسری طرف چاند دیکھنے کا شرعی طریقہ، جسے صدیوں سے اختیار کیا جاتا رہا ہے۔یکم شوال کب ہو گی یاعید کا چاند کب نظر آئے گا؟ روزے انتیس ہوں گے یا تیس؟ رویت ہلال کمیٹی کب بیٹھے گی؟ یہ سوال اور عید کے چاند کا تجسس ختم، محکمہ موسمیات نے 10روز قبل عید کی خوشخبری دیدی۔

(جاری ہے)

روزے انتیس ہونے ہیں اور چھ جولائی کو عید ہونے کا امکان ہے۔لیکن رویت ہلال کمیٹی محکمہ موسمیات کے اس اعلان سے برہم ہو گئی ہے۔ کمیٹی نے پیش گوئی کو انتشار پھیلانا قرار دے دیا۔ مولانا عبد الخبیر کا کہنا ہے کمیٹی تمام شرعی امور کا جائزہ لیکر فیصلہ کرتی ہے۔ماہرین چاند کی عمر اور اس کے نکلنے کے حوالے سے مستند سائنسی شواہد پیش کرتے ہیں مگر رویت ہلال کمیٹی کا اصرار ہے چاند کی اطلاع متعلقہ فورم کو بتائی جائے۔

متعلقہ عنوان :