بلاول بھٹو نے پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس 30جون کو طلب کر لیا،احتجاجی تحریک کی تیاریاں شروع

ہفتہ 25 جون 2016 23:02

بلاول بھٹو نے پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس 30جون کو طلب کر لیا،احتجاجی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تمام کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس 30جون کو زرداری ہا?س اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو بلاول بھٹو نے پارٹی کی تمام کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس زرداری ہا?س اسلام آباد میں ہو گا۔ بلاول بھٹو احتجاجی تحریک کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کے لئے دو روز تک اسلام آبادپہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :