کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی 5 ملزمان گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 10:58

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی 5 ملزمان گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق کیماڑی گلشن سکندر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔لیاری کے علاقے بغدادی سے پولیس نے مغوی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے خاتون کو سکھر سے اغوا کیا تھا۔پیر آباد میں مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے شاہراہ نور جہاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ بغدادی پولیس نے رات گئے لیاری لی مارکیٹ کے قریب چھاپہ مار کر ایک ملزم پریم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مغویہ لڑکی روبینہ کو بازیاب کر الیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے ایک سال قبل روبینہ کو اغواءکیا تھا۔ وہ رشتے میں اس کی خالہ بھی لگتی ہے۔ عزیز آباد پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کامران ، ذیشان اور بلال احمد کو گرفتار کر لیا۔ اتحاد ٹاون ، پیر آباد اور پاک کالونی سے دو 3 ملزمان جبکہ بغدادی پولیس نے 5 جواری دھر لئے ، لیاقت آباد نمبر 4 میں مبینہ طور پر بچے کو اغواءکرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :