ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن مسلمانوں کے حوالے سے متنازعہ بیان واپس لے لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 14:59

ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن مسلمانوں کے حوالے سے متنازعہ بیان واپس لے لیا

ایڈن برگ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء) امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے حوالے سے اپنا متنازعہ بیان واپس لے لیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا بیان واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون ترجمان ہوپ ہکس نے مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ صرف 'دہشتگرد ریاستوں' سے تعلق رکھنے والوں کی امریکی آمد کے خلاف ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رویے میں مزید نرمی لاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ ان ممالک سے بھی مسلمانوں کوامریکا آمد کی اجازت دینے پر غور کریں گے جہاں دہشتگرد سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ان افراد کو سخت اسکروٹنی سے گزرنا ہوگا۔ٹرمپ کی ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کونسی ریاستیں ہیں جنہیں وہ دہشتگرد سمجھتے ہیں، اسکاٹ لینڈ کے دورے پر موجود ٹرمپ کے نیشنل فنانس چیئرمین اسٹیون نوچن نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی اب تبدیل ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :