خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، عبدالباسط

خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اوربھارت کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہی دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی ہے اور بھارت کے لئے بھی ہماری پالیسی یہی ہے،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکا تقریب سے خطاب

اتوار 26 جون 2016 23:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پرامن جنوبی ایشیا کے لئے پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہو گا جب کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت موجود تنازعات کے حل سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہی دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی ہے اور بھارت کے لئے بھی ہماری پالیسی یہی ہے جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔