وفاقی حکومت جمہوری روایات کے پیش نظر سندھ حکومت کوبائی پاس نہ کرے، پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، صوبائی حکومت قومی اداروں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے

سینئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کا افطارڈنر کی تقریب سے خطاب

پیر 27 جون 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان کو کئی طرح کے چینلجز درپیش ہیں جن میں سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا خاتمہ ہے جبکہ معاشی فرنٹ پر بھی مشکلات کا سامنا ہے جن سے نبٹنے کیلئے صوبائی حکومت قومی اداروں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، وفاقی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ جمہوری رویات کے پیش نظر سندھ کے منتخب صوبائی حکومت کی مثبت کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔

پیر کوپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈی ایم سی ایسٹ کیلئے پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین ذوالفقار قائم خانی نے سیاسی قائدین و زعمائے شہر کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی طرح کے چینلجز درپیش ہیں جن میں سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا خاتمہ ہے جبکہ معاشی فرنٹ پر بھی مشکلات کا سامنا ہے جن سے نبٹنے کیلئے صوبائی حکومت قومی اداروں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ جمہوری رویات کے پیش نظر سندھ کے منتخب صوبائی حکومت کی مثبت کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصل منشور ہی یہ ہے کہ نہ صرف عوام کی خدمت ہو بلکہ انہیں بااختیار بھی بنایا جائے، اس سلسلے میں جیسے ہی بلدیاتی الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگا عوام خود کو بااختیار سمجھنے لگیں گے کیونکہ ان کے بلدیاتی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا بوجھ پاکستان پیپلز پارٹی یا سندھ حکومت پر ڈالنا حقیقت سے منہ چرانے کے مترادف ہے۔ قبل ازیں ذوالفقار قائم خانی نے افطار ڈنر کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرز سیاست جمہوری ہے اور افطار ڈنر میں تمام مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی یہی توقع ہے کہ وہ جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

افطار ڈنر میں راشد ربانی،وقار مہدی،حبیب الدین جنیدی ، ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، پی ٹی آئی کے اسرار عباسی، ارم بٹ،جماعت اسلامی کے توفیق مون، حنیف جانگڑااورڈسٹرکٹ ایسٹ کے نومنتخب چیئرمین /وائس چیئرمین واراکین سمیت پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :