سعودی عدالت کی طرف سے شام میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو سزا ئیں

منگل 28 جون 2016 11:34

ریاض ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) سعودی عرب میں فوجی نوعیت کے مقدمات نمٹانے والی عدالت نے 2 ملزمان کو دہشت گردوں کی مدد کے لیے شام کے سفر اور دہشت گردوں کو ویڈیوز کی تیاری میں اسٹوڈیو کے ذریعے مدد فراہم کرنے کے الزامات میں قید اور رجم کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ملزم نے سعودی عرب سے شام میں ایک دوسرے مشتبہ جنگجو کو 60 ہزار ریال کی رقم بھجوائی تھی۔

(جاری ہے)

ایک اور دستاویز کے مطابق ملزم نے ایک شخص سے2500 ریال وصول کیے اور اپنے ایک دوست کو 8 ہزار 500 ریال شام کے سفری اخراجات کے طور پر دیے تا کہ وہ عسکریت پسند گروہ میں شمولیت اختیار کرے ۔اس کے علاوہ ملزمان پر ایک الزام یہ ہے کہ انہوں نے شام میں عسکریت پسندوں کو اسٹوڈیو کے قیام میں انہیں کیمروں کی خریداری میں بھی مدد دی تھی۔ انہوں نے سعودی عرب سے 36 ہزار ریال مالیت کے کیمرے اور ان کا متعلقہ سامان ایک شخص کو خرید کر شام پہنچانے کے لیے دیا اور اس کی ذمہ داری لگائی کہ وہ ان کیمروں کو شام تک پہنچائے گا۔ دہشت گردوں کی جانب سے مالی مدد کے مطالبے کے بعد ان میں سے ایک ملزم نے 10 ہزار ریال بھجوائے۔

متعلقہ عنوان :