سیکرٹری آر ٹی اے لاہور نے عید پر اوورچارجنگ کی روک تھام کیلئے 8ٹیمیں تشکیل دیدیں

منگل 28 جون 2016 20:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے لاہور غیاث الدین نے عید کرنے کے لیے اپنے آبائی شہروں میں جانے والے مسافروں کو کرایوں میں اوورچارجنگ سے بچانے کے لیے 8ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شہر کے اڈوں میں کرائے نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور اوورچارجنگ کی صورت میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عید سے قبل کرایوں میں اضافہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ڈی او لاری اڈہ، سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرانسپورٹرز پر بھی واضح کیا کہ وہ کرایوں پر اوورچارجنگ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :