شہر قائد میں‌سمندر میں‌نہانے پر پابندی عائد ، نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 12:26

شہر قائد میں‌سمندر میں‌نہانے پر پابندی عائد ، نوٹی فکیشن جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء): شہر قائد میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے تحت شہری 30 روز تک سمندر میں نہیں نہا سکیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے پر عائد پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ بارشوں کے باعث سمندر میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جس کے تحت شہری آئندہ 30 روز سمندر پر جا تو سکیں گے لیکن سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہو گی۔