وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، زیر التواء قانون سازی کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال

بدھ 29 جون 2016 23:00

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) قوانین کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی نے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل قوانین سازی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں زیر التواء قانون سازی کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان خان، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ خواجہ ظہیر، وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ بیرسٹر ظفر اللہ خان اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :