عمارت سیل کرنے پرسی ڈی اے،ایف بی آرعملے میں شدیدتلخ کلامی

ایف بی آرنے سی ڈی اے ملازمین کے بینک اکاوٴنٹس،ناجائزاثاثہ جات سمیت تمام ریکارڈسامنے لانے کی دھمکی دیکرسی ڈی اے عملہ کوپسپائی پرمجبورکردیا عیدتک عمارت کوخالی کردیاجائے بصورت دیگرقانونی طریقے سے سیل کردیاجائیگا،سی ڈی اے حکام نے سپریم کورٹ کے احکامات دکھا کر عیدتک کی مہلت

بدھ 29 جون 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی اے کارہائشی علاقوں میں قائم سرکاری عمارتوں کے خلاف آپریشن کے باعث ایف سکس میں گیسٹ ہاوٴس کیلئے استعمال ہونے والی ایف بی آرکی عمارت کوسیل کرنے کے معاملے پرسی ڈی اے عملہ اورایف بی آرعملہ کے درمیان شدیدتلخ کلامی ،ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکیاں،ایف بی آرنے سی ڈی اے کے تمام ملازمین کے بینک اکاوٴنٹس اوران کی رہائش اورناجائزاثاثہ جات سمیت تمام ریکارڈسامنے لانے کی دھمکی دیکرسی ڈی اے عملہ کوپسپائی پرمجبورکردیا۔

گزشتہ روزسی ڈی اے عملہ ایف سکس میں ایف بی آرکے اعلیٰ حکام کے زیراستعمال ایک ریسٹ ہاوٴس کوسیل کرنے پہنچاتواس موقع پرایف بی آرکی عمارت کوخالی کرنے کے بجائے طارق نامی آفیسرنے اپنی گاڑی ریسٹ ہاوٴس کے گیٹ میں کھڑی کردی اوردھمکی دی کہ کون مائی کالعل اس بلڈنگ کوسیل کرسکتاہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمتعلقہ آفیسرنے سی ڈی اے کے تمام ملازمین وافسران کافرداًفرداًنام پوچھتے ہوئے انہیں دھمکایاکہ وہ ان کے تمام ناجائزاثاثہ جات سامنے لاکران کے خلاف قانونی کارروائی کروائے گا،تاہم سی ڈی اے حکام نے انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات دکھاتے ہوئے عیدتک کی مہلت دی ہے اورکہاہے کہ عیدتک عمارت کوخالی کردیاجائے بصورت دیگرقانونی طریقے سے سیل کردیاجائیگاتاہم اس موقع پرایف بی آرحکام کاکہناتھاکہ سی ڈی اے کے پاس عمارت سیل کرنے کاکوئی اختیارنہیں ہے اورنہ ہی سیل کرنے دیاجائے گا۔

سرکاری عمارتوں میں بطورمہمان رہنے والے افسران کے ریسٹ ہاوٴسوں کوسپریم کورٹ نے سیل کرنے کاحکم نہیں دیاہے ۔اس موقع پرایف بی آرکے چیف ایڈمنسٹریٹرنے سی ڈی اے کے متعددافسران وملازمین کودھمکی آمیزلہجے میں کہاکہ وہ تمام ترناجائزعمارتیں اوران کے بینک اکاوٴنٹس سامنے لاکرقانونی کارروائی کریں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ اس موقع پرسی دی اے نے پسپائی اختیارکرتے ہوئے انہیں عیدتک کی مہلت دیدی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک دن پہلے سی بی آرنے ایک بینک اکاوٴنٹ کوسیل کرنے کاحکم دیاتھاجس کے باعث دونوں اداروں کے درمیان تلخی بڑھ گئی تھی #/s#۔(یاسرعباسی)