انجینئرزمرک خان اچکزئی کی ڈبل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

کوئٹہ سمیت ایک بار پھر امن دشمن عناصر حالات کا خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اپنی کارکردگی کو ظاہر کرے،بیان

بدھ 29 جون 2016 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے ڈبل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت ایک بار پھر امن دشمن عناصر حالات کا خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اپنی کارکردگی کو ظاہر کرے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جس طرح کوئٹہ شہر میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یہ حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں کیونکہ کوئٹہ شہر میں غریب لوگ محنت مزدوری میں مصروف رہتے ہیں اور دشمن عناصر بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلادیتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز سریاب ‘ ہزار گنجی اور ڈبل روڈ پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندان کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :