وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو ایران کا حج کوٹہ حاصل کرنے سے روک دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جون 2016 23:47

وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو ایران کا حج کوٹہ حاصل کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو ایران کا حج کوٹہ حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کا وفد وفاقی وزیر سردار یوسف کی سربراہی میں سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سردار یوسف کی جانب سے سعودی حکام کیساتھ ایران کے حج کوٹہ کو حاصل کرنے پر مذاکرات کیے جانے تھے۔ تاہم اس حوالے سے اب وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مداخلت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو ایران کا حج کوٹہ حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔