پشاور پولیس کا سرچ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد کو گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:06

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن اور گلبہار میں دوران گشت غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 45 اور گلبہار میں دوران گشت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ حیات آباد اور گلبہار میں 43 افراد کو کرایہ داری کے کوائف نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے 1 پستول ، کارتوس، 2 کلو ہیروئن اور 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ہونے والوں میں پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :