ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا احتساب ضروری ہے۔عمران خان
میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:29
چترال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا احتساب ضروری ہے۔ چترال میں مارخور کے شکار پرمٹ کی آمدنی کے رائیلٹی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے بعد گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف بیرون ملک جتنا پیسہ لے کر گئے تھے پاناما لیکس نے سب راز کھول دیئے ہیں اور اب میاں نواز شریف اس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کا سہارا لے کر وزیر اعظیم اور ان کے ساتھی ایسا قانون بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں بچایا جا سکے۔
عمران خان نے کہا کہ تمام اپوزیشن اس نکتے پر متفق ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا احتساب کیا جائے ورنہ پھر اس ملک میں کسی بھی کرپٹ انسان کا احتساب نہ کیا جائے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم کیخلاف کارروائی نہیں کرنی تو اس ملک کی جیلوں میں جتنے قیدی بند ہیں انہیں بھی چھوڑ دیا جائے ، اگر اس ملک کا قانون وزیر اعظم پر لاگو نہیں ہوتا تو اسے کسی اور پر بھی لاگو نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کی اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک ہے ، اگر ان کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی تو اس ملک میں کسی اور کے خلاف بھی نہیں ہونی چاہیئے ، اگر میاں نواز شریف کا احتساب ہوگیا تو پاکستان بدل جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو میاں نواز شریف کے احتساب کیلئے ایک نکتے پر متفق رکھیں گے لیکن اگر اپوزیشن کی دوسری جماعتوں نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو ہم اکیلے ہی آگے بڑھیں گے -مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.