وزیراعظم نے وطن واپسی پراستقبال کیلئے تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت کردی

عوام کی محبت اورخلوص بھرےجذبات اوراحساسات کااحترام کرتاہوں،عوام کو اپنے استقبال کیلئے گھنٹوں‌ کھڑا نہیں کرسکتا،کارکن میرے استقبال کی بجائے عید کی تیاریاں کریں،ڈاکٹروں کی جانب سےحتمی اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا۔وزیراعظم نواز شریف کا کارکنوں کو پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2016 15:09

وزیراعظم نے وطن واپسی پراستقبال کیلئے تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے وطن واپسی پر اپنے استقبال کیلئے تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کارکنوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپکی محبت اورخلوص بھرےجذبات اوراحساسات کااحترام کرتاہوں۔عوام کو اپنے استقبال کیلئے گھنٹوں‌کھڑا نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کی طرف سے وطن واپسی پرمیرے استقبال کی تیاریوں کی بات علم میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

آپ کی محبت اور خلوص کا مظاہرہ میرے لیےباعث اعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کامہینہ ختم ہو رہاہے،میری ہدایت ہے کہ آپ میرے استقبال کی بجائے عید کی تیاریاں کیجئے۔ جبکہ عید کے پرمسرت موقع پرشہدااورانکےلواحقین کو بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھیے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کامرحلہ مکمل ہونےکےبعد میری صحت بہتر ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سےحتمی اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا۔