جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کویقینی بنایاجائے،آئی جی سندھ کی پولیس کی ہدایت

جمعرات 30 جون 2016 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) سندھ پولیس کے دفترسے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کوہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقع پرمرکزی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرکھلے مقامات پررینجرززونزڈسٹرکٹس کے سطح پرسیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کویقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہاکہ آخری عشرے کی بقیہ طاق راتوں کے دوران مساجدامام بارگاہوں میں عبادت گزاروں،اعتکاف کرنے والے او ردیگرشہریوں کے تحفظ کیلئے تھانہ جات مسلسل گشت،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اورنگرانی جیسے اقدامات کویقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کنٹی جینسی پلان کے تحت تمام علاقوں میں ریگی،نگرانی،ایڈوانس انٹیلی جینس کلیشن اور شیئرنگ جیسے اقدامات مزیدٹھوس او رمربوط بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخشگوارواقعہ کابروقت انسدادیقینی بنایاجاسکے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ تمام پولیس وائرلیس کنٹرول رومزپرمتعلقہ سپروائزری افسران نماز جمعہ کے آغازتااختتام اور امن وامان کے حالات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ انٹریزلازمی طورپرنوٹ کرانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے دیگرضروری اقدامات پراپنی سپرویژن میں عمل درآمدکوبھی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :