بلوچستان میں ہزاروں افراد کی جانی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے امن کو خراب کرنے کی سازشوں کی درِ پردہ تمام محرکات کو سامنے لانا لازمی ہے دہشت گردوں کے دوبارہ فعال ہونے کی اصل وجودہات کا تعین کرنا ہوگا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ اس میں حکومت کی کمزوری شامل ہے یا دیگر عوامل کار فرما ہیں

تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند کاپارٹی کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 30 جون 2016 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں افراد کی جانی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے امن کو خراب کرنے کی سازشوں کی درِ پردہ تمام محرکات کو سامنے لانا لازمی ہے دہشت گردوں کے دوبارہ فعال ہونے کی اصل وجودہات کا تعین کرنا ہوگا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ اس میں حکومت کی کمزوری شامل ہے یا دیگر عوامل کار فرما ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی ٹی آئی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پارٹی کے جملہ امور صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور بارشوں کی تباہ کاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کی صوبائی کونسل نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے تمام نئے اور پرانے اراکین کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرے اور تسلی بخش وضاحت پیش نہ کرنے والوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا جائے صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بعض عناصر پی ٹی آئی بلوچستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں اور پارٹی کو فعال ہونے سے روکنے کیلئے باقاعدہ سرمایہ کاری کی جارہی ہے جمہوری اختلاف رائے ہر کسی کا آئینی حق ہے تاہم اس کی آڑ میں کسی کو بھی پارٹی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی پی ٹی آئی کو غیر مقبول بنانے کیلئے ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا اجلاس میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیوریج کیلئے خرچ کردہ دو ارب روپے کی تحقیقات کے مطالبہ کر دیا گیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر بہتر عمل درآمد اور کرپشن کی روک تھام کیلئے پاک فوج کی ویجلنس کمیٹی بنائی جائے جبکہ حکومت واپوزیشن کے نمائندوں اور ریٹائرڈ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل سول مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ ترقیاتی فنڈز خرد بردکی نذر نہ ہوں اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اجلاس میں سیکورٹی فورسز کے شہید اہلکاروں اور نوتال بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او نذیر احمد عمرانی کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی گئی کونسل کے اجلاس میں میر محمد اسماعیل لہڑی، نوابزادہ محمد شریف جوگیزئی ، سردار خادم حسین وردک، محمد عظیم کاکڑ، ملک فیصل دہوار ، نصر اﷲ رند ، ایڈووکیٹ فرزانہ خلجی ، ایڈووکیٹ شمس الرحمن رند ، ایڈووکیٹ اقبال شاہ، نور الدین کاکڑ ، میر گودھا خان ہیجوانی و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :