Live Updates

لاہور : عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی کی گاڑی کو ٹکر ، وردی میں‌ملبوس اہلکاروں‌نے ہراساں‌بھی کیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 15:27

لاہور : عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی کی گاڑی کو ٹکر ، وردی میں‌ملبوس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کی گاڑی کو پولیس کی گاڑی نے ٹکر مار دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا تھا کہ ہم گلبرب تھری میں موجود تھے کہ سائیڈ سے ایک پولیس کی گاڑی نے ہمیں روکا جبکہ سامنے سے ایک دوسری پولیس موبائل نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماردی۔

انہوں نے بتایا کہ میں جب گاڑی سے نکلی تو وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بدتمیزی کرتے ہوئے مجھے ہراساں بھی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار کسی شخصیت کے پروٹوکول پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا تھا کہ پتہ کروانے پر معلوم ہوا کہ وہ شخصیت مریم نواز تھیں۔مریم نواز کار میں بیٹھی تھیں اور انہوں نے مجھے دیکھا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات