خانیوال ٹریفک حادثہ:شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے7 جبکہ ڈرائیورسمیت8افراد جاں بحق ہوگئے

میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،ریفک حادثے میں جاں بحق اعجازکی2 ماہ قبل منگنی ہوئی تھی،شاہدرہ کا رہائشی تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ بہو کو عید ی دینے گیا تھا،ایک ہی خاندان کے7 افراد کے جاں بحق ہونے پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔خاندانی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 15:46

خانیوال ٹریفک حادثہ:شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے7 جبکہ ڈرائیورسمیت8افراد ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2016ء) :خانیوال ٹریفک حادثے میں‌ ڈرائیور سمیت شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے8 افرادجاں بحق ہوگئے،جن کی میتوں کو لاہور پہنچا دیا گیا ہے،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ بہو کو عید ی دینے گیا تھا۔ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہدرہ کا رہائشی خاندان خانیوال سے واپس لاہور آرہا تھا۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثے میں‌ ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے ‌7‌افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں تاج محمد،اسکی اہلیہ حسینہ،بیٹا اعجاز،2بیٹیاں،2نواسیاں شامل ہیں۔حادثے میں جاں‌بحق وین کے ڈرائیور شہنشاہ کی لاش اس کے گھر پہنچا دی گئی۔جبکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اعجازکی2 ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔خانیوال میں ٹریفک ھادثے میں‌جاں بحق افراد کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ایک ہی خاندان کے7 افراد کے جاں بحق ہونے پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :