مریم نواز ابھی تک اسلام آباد میں‌موجود ہیں۔ ترجمان شریف فیملی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 16:08

مریم نواز ابھی تک اسلام آباد میں‌موجود ہیں۔ ترجمان شریف فیملی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : لاہور کے علاقہ گلبرگ میں کچھ دیر قبل عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی مبینہ بد تمیزی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار مریم نواز کے پروٹوکول پر موجود تھے جبکہ مریم نواز گاڑی میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب شریف خاندان کے ترجمان نے ڈاکٹر عظمیٰ کےا س بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز تاحال اسلام آباد میں موجود ہیں اور کچھ دیر بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہن اپنے بھائی کی طرح جھوٹ نہ بولیں اور حقیقت کو حقیقت ہی رہنے دیں ۔