عوام الناس میں منشیات کے استعمال کیخلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے بذریعہ بینرز اور بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ایک مہم

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 1 جولائی 2016 16:44

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی- 2016ء) عالمی یوم انسداد منشیات“ کے حوالے سے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) ہارون آباد نے زیر قیادت حافظ جاوید اقبال ڈویژنل سیکرٹری NGO'sممبر نیٹ ورک آف ANF پنجاب لاہور ، عوام الناس میں منشیات کے استعمال کیخلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے بذریعہ بینرز اور بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ایک مہم چلائی جس کی شہریوں نے بڑی پذیرائی کی سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ZMC کلب میں ”منشیات کا خاتمہ بذریعہ سپورٹس“ کے سلوگن کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شریک ٹیموں نے ہمارے اس پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم بذریعہ بینرز: ”ہمارا عزم منشیات سے پاک پاکستان“ آئیں اس مہم میں ہمارے ساتھ شامل ہوں شہر میں مختلف مقامات رمضان بازار، مین بازار، سکول چوک ، فوارہ چوک، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر بینرز لگائے گئے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی کثیر تعداد ان مقامات پر موجود رہتی ہے اور اس طرح ہمارا یہ پیغام کثیر تعداد میں لوگوں تک پہنچا۔ ہماری طرف سے کی گئی یہ مثبت کوشش امید ہے کہ معاشرے میں مثبت رجحان کو فروغ دے گی اور عوام الناس میں بالعموم اور نوجوان طبقے میں بالخصوص منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بچاوٴ کی یہ مہم بہت اچھے اثرات چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :