Live Updates

وفاقی حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے برعکس کئی محکموں کوصوبوں کے سپر د کرنے سے انکار کرکے نیا بحران پیدا کردیا

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

جمعہ 1 جولائی 2016 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے برعکس کئی محکموں کوصوبوں کے سپر د کرنے سے انکار کرکے نیا بحران پیدا کردیا ہے ،یہ محکمے اب غیر فعال ہوچکے ہیں جس وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کس صوبے میں کسی جماعت کی حکومت ہے اسے مد نظر نہ رکھا جائے بلکہ صوبوں کو خود مختار بنانے کے لئے تمام صوبوں کے لئے وفاقی حکومت ایک جیسی حکمت عملی مرتب کرے ،جن محکموں کو صوبے کے سپر د نیہیں کیا جارہا ہے ان کے ملازمین بھی پریشان ہیں ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اس مسئلہ کا فوری حل تلاش کرے تاکہ عوام کی مشکلات بھی کم ہوں ،وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے ،انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اوراگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی عوام میں مایوسی پھیلے گی ،عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات