کالا باغ ڈیم بننے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی، انجینئرزمرک خان اچکزئی

جمعہ 1 جولائی 2016 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی انجینئرزمرک خان اچکزئی نے چیئرمین واپڈا کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی کالاباغ ڈیم جیسے منصوبے پر ملک کے تین صوبوں نے متفقہ طورپر قراردیں پاس کرچکے ہیں چیئرمین واپڈا کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو دوبارہ زندہ کرنے کے بجائے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ پر توجہ دیں عوامی نیشنل پارٹی نے اس منصوبے کو مردہ گھوڑا قرار دیا ہے اور اس کو زندہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں ہمیشہ اس منصوبے کی مخالفت کی ہے جو منصوبے ملک کی تباہی و بربادی کا سبب بنے ہیں کالاباغ ڈیم کے منصوبے کو دوبارہ زندہ کرنا ملک کو مزید مسائل سے دوچار کرنا ہے چیئرمین واپڈا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے مردہ منصوبوں کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی اس منصوبہ کو کسی بھی صورت زندہ نہیں ہونے دے گی اور ہمارے اکابرین نے اس منصوبے کو پاکستان کی تباہی و بربادی کا منصوبہ قرار دیا تھا اور ملک کے تین صوبوں سندھ ‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں نے تین تین مرتبہ اس کی مخالفت میں قرارداد پاس کر چکے ہیں حکومت اس متنازعہ مسئلہ میں الجھنے سے گریز کرے ۔