ڈپٹی کمشنر خیرپور کا خیرپور میڈیکل کالج اسپتال اور سٹی اسپتال کا دورہ

جمعہ 1 جولائی 2016 23:17

سکھر۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی نے اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان، اے سی خیرپور سید محمد عباس شاہ کے ساتھ خیرپور میڈیکل کالج اسپتال اور سٹی اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹرز سے اسپتال کے انتظامات ، مریضوں کو ادویہ ، کھانے پینے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے اسپتال میں قائم ادویہ کے سرکاری اسٹور اور بلڈ بنک کا معائنہ کیا جہاں ان کو موجود ڈاکٹرز اور عملے نے بتایا کہ تمام مریضوں کو ڈاکٹرز کے نسخوں کے مطابق مکمل ادویہ فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب ڈ ی سی خیرپور نے سٹی اسپتال کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی جانب سے کی جانے والی درخواستوں پر فوری حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

سٹی اسپتال میں کالے یرقان کی تشخیص کے حوالے سے پولی مریض چین ری ایکشن (پی سی آر) لیبارٹری کا معائنہ کیا جہاں ڈاکٹرز نے ڈی سی خیرپور کو بتایا کہ لیبارٹری میں تمام آنے والے مریضوں سے بلڈ ٹیسٹ کی فیس دیگر لیبارٹریوں کی نسبت 25 فیصد لی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لیبارٹری خیرپور شہر اور دیگر علاقوں کی عوام کے لیے بڑی سہولت ہے جہاں سے خون کے نمونے کی رپورٹ کی روشنی میں کالے یرقان کی تشخیص کے بعد متعلقہ ڈاکٹر مریضوں کو نسخہ دیتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مراد علی خمیسانی، ڈاکٹر مقیم سہتو اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :