Live Updates

ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 11:20

ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ مساجد میں محافل شبینہ ، عبادات ، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا ، یہ رات سلامتی والی رات ہے۔

(جاری ہے)

شب قدر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشا اور تراویح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں، رحمتوں اور فضل کو سمیٹنے کے لئے محافل شبینہ ،جشن نزول قرآن، صلوة التسبیح اور دیگر نفلی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ملک کی بیشتر مساجد میں 27 ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام ہو گا۔مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ آج کی رات مسلمان اللہ تعالی کے حضورمغفرت ، رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے۔ دعاوں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :