امجد صابری قتل کیس میں مذہبی شدت پسند گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ، قیوم سومرو
ہفتہ 2 جولائی 2016 14:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں مذہبی شدت پسند گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ کراچی کے شہری اب بے خوف و خطر آزادی سے زکواة اور فطرہ دے سکتے ہیں۔کراچی کے شہری کسی بھی تنظیم کو جبری فطرہ یا زکواة نہ دیں۔
عبدالقیوم سومرو نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ رینجرز ایک پیج پر ہیں کراچی آپریشن میں سندھ حکومت رینجرز کو مکمل طور پر سپورٹ کررہی ہے کراچی میں امن و امان کا کریڈٹ سندھ پولیس اور رینجرز کو جاتا ہے۔ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
کراچی کی عوام کی شکایات پر سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جبری فطرہ زکواة لینے والوں کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دینی مدارس کی رجسٹریشن صرف تین ماہ میں مکمل کی جس کی تعریف اجلاسوں میں وزیراعظم نے بھی کی، جن مدارس پر دھشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ان پر ہماری نظر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.