رمضان المبارک کے آخری دنوں میں ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری اورٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کی ہدایت
ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ اوور چارجنگ کے مرتکب ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں ‘ سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ
ہفتہ 2 جولائی 2016 19:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں لاری اڈوں پر ٹریفک انتظامات کی بہتری کیلئے 5ٹریفک انسپکٹرز کی نگرانی میں 63ٹریفک وارڈنز تعینات کردیئے گئے ہیں علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپوٹ اتھارٹی کے ہمراہ بھی 4ٹریفک وارڈنز تعینات کیئے گئے ہیں جو آج سے چاند رات تک اوور چارجنگ کے خلاف انسدادی کارروائی یقینی بنائیں گے ۔
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ر مضان المبارک کے آخری دنوں میں ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری ، شہریوں کی سہولت اور ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے گئے ہیں۔سی ٹی ا و نے کہا کہ عیدالفطر کے قریب آتے ہی لاری اڈے ،ویگن بس سٹینڈوں پر غیر معمولی رش ہوجاتاہے اسی بناء پر بعض مفاد پرست عناصرکرایوں میں اوور چارجنگ کرتے ہیں سی ٹی او نے کہا کہ ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور سیکٹرانچارجز کو بھی سختی سے ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ موٹر وہیکل ایگزامینربھی شہر بھر میں چیکنگ کریں گے اسکے ساتھ ساتھ ٹریفک سیکٹر لاری اڈا سے15،شاہدرہ سے 12،لوئر ما ل سے 12،سیکٹرنواں کوٹ سے12اور ٹریفک سیکٹر نیاز بیگ سے 12وارڈنز کو انکے علاقے میں واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر مامور کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.