Live Updates

جماعۃ الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں بلوچستان اور تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں درجن سے زائد واٹر پراجیکٹس مکمل کرلیے گئے

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں بلوچستان اور تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں درجن سے زائد واٹر پراجیکٹس مکمل کرلیے گئے۔ پانی کی فراہمی کے لیے فراہمی آب منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ رمضان میں درجنوں کنویں اور سولر واٹر پراجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فراہمی آب پراجیکٹس تھرپارکر اور بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں بنائے گئے ہیں، جس سے سیکڑوں گھرانوں کو پینے کا صاف پانی ان کے گھر کی دہلیز پر میسر آیا ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے واٹر پراجیکٹس سے اہل علاقہ کے مال مویشی بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف کے واٹر پراجیکٹس پانی کی عدم دستیابی سے متاثرہ علاقوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تھر و بلوچستان کے پسماندہ اضلاع میں پانی کی فراہمی کے لیے تین ہزار کے قریب کنویں، ہینڈ پمپ اور سولر واٹر پمپ مکمل کیے ہیں۔ ماہ رمضان کے بعد فراہمی آب منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :