افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ واپسی چاہتے ہیں ٗپاکستان
افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ موثر فورم ہے ٗ سیکرٹری خارجہ کی رچرڈ اولسن سے گفتگو پاکستان اور افغانستان اہم مسئلہ مشاورت کے ذریعے حل کریں ٗ امریکہ
ہفتہ 2 جولائی 2016 22:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ واپسی چاہتے ہیں ٗافغان حکومت اور عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ موثر فورم ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اہم مسئلہ مشاورت کے ذریعے حل کریں ۔ پاکستان کے دورے پر امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان رچرڈ اولسن نے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی بڑھانے کی غرض سے پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔(جاری ہے)
اعزاز چوہدری نے امریکی نمائندہ کو بارڈر منیجمنٹ اور سیکورٹی کے متعلقہ مسائل دور کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی سطح پر مشاورت اور طریقہ کار وضع کرنے سے آگاہ کیا۔افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کیساتھ واپسی چاہتا ہے۔
افغان مصلحتی کو ششوں سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ موثر فورم ہے اور پاکستان اس سلسلے میں مکمل تعاون کریگا۔رچرڈ اولسن نے افغانستان میں طویل المدتی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکہ بارڈر منیجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ عالمی برادری کو 35سال سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو نہیں بھولنا چاہیے۔رچرڈ اولسن نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی مفاد کے معاملات پر مسلسل قریبی تعاون کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں انتہائی شاندار ہیں۔انہوں پولیو کے کیسوں میں کمی کرنے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔نجی ٹی وی کے مطابق رچرڈ اولسن نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان یہ اہم مسئلہ بات چیت اورباہمی مشاورت سے حل کریں۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے4ملکی کورگروپ میں مفاہمت کی کوشش جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.