آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات ٗ خطے کی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اورپاکستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ اولسن نے ہفتہ کو ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور امریکی خصوصی نمائند ے کی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔