وزیراعلیٰ بلوچستان کی مستونگ میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت

دہشت گردوں کواپنے انجام تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ثناء اللہ زہری

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مستونگ میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کواپنے انجام تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مستونگ میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :