بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے علاقائی سلامتی کے معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
ہفتہ 2 جولائی 2016 22:54
راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں سینیٹر لنڈسے گرام اور جوئی ڈونلے) (joe donnelly پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے ہفتہ کو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے علاقائی سلامتی کے معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجوں ،علاقائی استحکام اور عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور پاکستان افغانستان سرحد پر موثر سرحدی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرحد کی دونوں جانب سے غیر قانونی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.