" انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین "کا سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے رابطہ ،تعاون اور یکجہتی کا اظہار

اتوار 3 جولائی 2016 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) " انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین "کا سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے رابطہ ۔ہمدری ،تعاون اور یکجہتی کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق جج کرپشن کیس میں پابند سلاسل سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے عالمی سطح پر پارلیمنٹیرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل فورم" انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین "نے رابطہ کیاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انکے ترجمان خواجہ محمد ناصر رحمانی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں بتایا۔خواجہ محمد ناصر رحمانی نے مزید کہا کہ " انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین "نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے بھر پور ہمدری،تعاون اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور انصاف کے حصول کیلئے بھر پور تعاون اور عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاسیدحامد سعید کاظمی کو سزا سنانے کا کو ئی قانونی جواز نہیں تھا کیونکہ 5سال کی تحقیق و تفتیش سے حامد سعید کاظمی پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔ حامد سعید کاظمی پر کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود انہیں جیل میں بند کرنا انصاف کا قتل ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ 60دن کی انکوائری حامد سعید کاظمی کے خلاف کو ئی ثبوت نہیں مل سکا۔ حامد سعید کاظمی کے مقدمہ میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گے ۔ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ اور حج کرپشن کیس ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہے۔ مخالفین کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا

متعلقہ عنوان :